کون بنے گا میرے دُکھوں کا سہارا محسن
غم سے نڈھال کہاں جاۓ اب بیچارہ محسن
یہاں تیری ایک نہیں چلنے والی۔۔۔۔۔۔
یہاں تو ہے بس حسینوں کا عجارہ محسن
اس امید پے بیٹھ گیا ہوں در جاناں پے
کسی روز تو آۓ گا اشارہ محسن
میری قسمت میں ہوا تو مل ہی جاۓ گا
اب کہاں کرتا پھروں استخارہ محسن
وہ آئینہ صِفت ماہ جبینُ و ماہ رخ
اس قدر لگتا ہے مجھے پیارا محسن
ہم محبت میں تفریق نہیں کرتے
جو ہمارا ہے وہ تمھارا محسن
چلو تجدیدِ وفا ہی کر لیں
ایک محبت کو کرتے ہیں دوبارہ محسن
سید وقاص شاہ

0 comments:
Post a Comment